اوپن یونیورسٹی ، میٹرک اور ایف اے پروگراموں کی اسائنمنٹس جمع کرانےکا شیڈول جاری

پیر 16 مئی 2022 13:48

اوپن یونیورسٹی ،  میٹرک اور ایف اے پروگراموں کی   اسائنمنٹس جمع کرانےکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2022 میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے شیڈول کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے مکمل کورس کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جون ہے، دوسری مشق کی یکم جولائی، تیسری مشق کی یکم اگست جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست مقرر کی گئی ہے۔

میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے نصف کورس کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جولائی جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی تاریخ 30اگست مقرر کی گئی ہے۔طلبہ اپنے کورسز کے ٹیوٹرز کے نام پتہ و دیگر معلومات http://enrollment.aiou.edu.pkکے تحت سی ایم ایس پر اپنے پورٹل یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے نظام الاوقات برائے مطالعاتی اجتماعات کا شیڈول بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مطالعاتی اجتماعات میں طلبہ کو رہنمائی ملتی ہے، ٹیوٹرز سے تبادلہ خیال،دیگر ساتھیوں سے سیکھنے اور گروہی مطالعہ کا موقع ملتا ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ یں ہوں گی، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :