Live Updates

وزیراعظم کی عمران خان کو فوری چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت

صوبائی حکومتیں عمران خان کو جلسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کریں،شہباز شریف

پیر 16 مئی 2022 13:56

وزیراعظم کی عمران خان کو فوری چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو فوری طور پر چیف سکیورٹی ا?فیسر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں وزیراعظم شہبا زشریف نے سابق وزیراعظم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ عمران خان کو بہترین سکیورٹی اور فوری طور پر چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کیا جائے۔شہبا زشریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں عمران خان کو جلسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات