Live Updates

پاکستان پر ایٹم بم گرانے سے متعلق بیان، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ،پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی عمران خان کی دھمکی خوفناک ہے،عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔درخواستگزار کی استدعا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 مئی 2022 14:13

پاکستان پر ایٹم بم گرانے سے متعلق بیان، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16 مئی ۔2022 ) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تقریر میں پاکستان پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دینے کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف پاکستان پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دینے سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست شیخ مظفر کی جانب سے دائر کی گئی جس پر عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں میری بیوی اور بچے بھی رہ رہے ہیں ،پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی عمران خان کی دھمکی خوفناک ہے ،استدعا ہے کہ عدالت عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف کے علاوہ بھی کردار میر جعفر اور میر صادق ہیں، وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ’نیوٹرلز‘ کوبتایا تھا معیشت مشکل سے مستحکم ہوئی ہے، شوکت ترین نے بھی ان کوسمجھایا سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، جو اس سازش کا حصہ بنے، ان سے سوال کرتا ہوں، کیا سازش کا حصہ بننے والوں کو پاکستان کی فکر نہیں تھی پاکستان سازش میں شریک لوگوں کی ترجیحات میں نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لایا گیا، اس سے بہتر تھا پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے، جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کردیا، کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کے کیسزکی تحقیقات کرے گا عمران خان کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا تھا کرپشن بااثر شخصیات کیلئے بھی ایشو ہے، میں سمجھتا تھا کہ کرپشن پر ہمارا نظریہ ایک ہے لیکن کرپشن اہم شخصیات کیلئے مسئلہ ہی نہیں تھا، میں صدمے میں ہوں کہ یہ لوگ چوروں کو اقتدار میں لائے، مجھے بارہا کہا گیا آپ کرپشن کیسز کے پیچھے نہ پڑیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ کارکردگی پر توجہ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات