پی پی پی وسطی پنجاب کا اجلاس ،پارٹی کے ویمن ونگ کے امور پر غور

پیر 16 مئی 2022 15:02

پی پی پی وسطی پنجاب کا اجلاس ،پارٹی کے ویمن ونگ کے امور پر غور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت اجلاس سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں عقیلہ یوسف،ناصرہ کفیل،وسیم شہاب الدین،نسیم صابر،بشارت بشی،نادیہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب کو انفارمیشن ونگ اورویمن ونگ کی نامکمل تنظیموں کی تفصیلات فراہم کرنے اورسیکرٹری انفارمیشن سپورٹس ونگ وسطی پنجاب ناصرہ کفیل کو سپورٹس کیلنڈر بنانے اوروسیم شہاب الدین کواقلیتی ونگ وسطی پنجاب کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔