صدرمملکت کا شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار

شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، صدر مملکت عارف علوی

پیر 16 مئی 2022 23:18

صدرمملکت کا شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے دورے کے دور ان سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر شاہی خاندان، عوام اور متحدہ عرب امارات کی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر پاکستانی عوام کو دلی رنج پہنچا ، شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے۔

انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے سابق صدر کی وفات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ، پاکستان متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان اور عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی پاکستان کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کا اظہار کیا ۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے تعزیتی دورے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔ سفیر متحدہ عرب امارات نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔سفیر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا