Live Updates

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی غلامی نامنظور تحریک کے سلسلے میں واک

ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان سمیت مرکزی قائدین کی شرکت غلامی نامنظور تحریک عمران خان کے اقتدار کی نہیں حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے ،مختلف مقدمات میں مطلوب موسٹ وانٹڈ افراد کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا ، علی نواز اعوان

پیر 16 مئی 2022 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ غلامی نامنظور تحریک عمران خان کے اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹا کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد گرلز چیپٹر کی طرف سے غلامی نامنظور تحریک کے سلسلے میں ہونے والی واک کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ جمہوریت میں مینڈیٹ تسلیم کیا جاتا ہے اور اکثریتی پارٹی کو حکومت دی جاتی ہے مگر 156 سیٹوں والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم کرکے 86 سیٹوں والی پارٹی کو حکومت دے دی گئی اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غلامی نامنظور تحریک بنیادی طور پر ملک کو حقیقی آزادی دلانے کی تحریک ہے جس کا مقصد عوام کو نواز شریف، زرداری، فضل الرحمن جیسے چوروں کی غلامی سے نجات دلانا ہے یہ تحریک عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے لیے نہیں ہے بلکہ ملک کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کے اندر غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ کیوں ان کے ووٹ کی توہین کی گئی اور پورے ملک میں اشتہاری ملزمان کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا علی نواز اعوان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے، قبل ازیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کارکن طالبات نے نائلہ مروت کی قیادت میں شہید ملت سیکرٹریٹ سے نیشنل پریس کلب تک واک کی، طالبات نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، طالبات نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر سیکرٹری این اے 54 تنویر قاضی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات