ساہیوال، واپڈا میپکو ساہیوال ڈویژن کے ایکسین رائو مصور علی کے رویہ پر واپڈا ملازمین نے ہڑتال کر دی

پیر 16 مئی 2022 23:49

ساہیوال(آن لائن) واپڈا میپکو ساہیوال ڈویژن کے ایکسین آپریشن رائو مصور علی کے رویہ کے خلاف و اپڈا ملازمین نے پیر کو مکمل ہڑ تال کی جس کی وجہ سے واپڈا سب ڈویژن کوٹ خادم علی رورل سب ڈویژن،قادر آباد سب ڈویژن،سول لائن سب ڈویژن اور ریونیو آفس میں ہڑتال کے سبب سارا دن کام ٹھپ رہا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے واپڈا میپکو ایکسین کے خلاف نعرے بازی کی اور ایک قرار دار کے ذریعے ایکسین کے تبادلہ کا مطالبہ کیا۔ جبکہ واپڈا سر کل ساہیوال ایکسین واپڈا ڈویژن2کے دفاتر بھی بند رہے اور ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :