پاکستان کسان اتحاد بوریوالہ کی بجلی لوڈ شیڈنگ، کرپشن اور وارداتوں کے خلاف ریلی

پیر 16 مئی 2022 23:54

بوریوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) پاکستان کسان اتحادکی بجلی کی لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج واپڈا ملازمین کی مبینہ کرپشن اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی کے شرکاء کا واپڈا آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا سمیت ضلع وہاڑی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وولٹیج کی کمی،واپڈا اہلکاروں کی مبینہ کرپشن اور بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف پاکستان کسان اتحادکے مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ گلشن رحمان سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی واپڈا افس اور پریس کلب کے سامنے پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان،تحصیل صدر محبوب احمد منہاس اور دیگر قائدین نے کہا کہ شہر میں ڈکیتیاں چوریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں شہری گھروں اور بازاروں میں لٹ رہے ہیں پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے واپڈا ملازمین خودکرپشن اور بجلی چوری میں ملوث ہیں جس کا اضافی بوجھ ڈیٹیکشن کی صورت میں ہر ماہ کسانوں پر ڈال دیتے ہیں لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کسانوں اور عام شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہے پانی کی شدید قلت اوپر سے ٹیوب ویل بند ہونے سے فصلیں برباد ہورہی ہیں اگر حکومت نے اس کا فوری نوٹس نہ لیا تو لاکھوں کسان سڑکوں پر نکل آئیں گے ریلی میں محمد شہزاد گھمن،مہر محمد منیر لک،محمد شفیق وٹو اور دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت