Live Updates

امپورٹڈ حکومت عمران کی مقبولیت دیکھ کر گھبراگئی ہے ‘ رابعہ بصری

حقیقی آزادی مارارچ میں کرسچن کمیونٹی ‘ خصوصی افراد اور خواجہ سراء بھر پور شرکت کر ینگے ‘ ممبر صوبائی اسمبلی

پیر 16 مئی 2022 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرمین رابعہ بصری نے کہاہے کہ امپورٹیڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر گھبراگئی ہے ‘حقیقی آزادی مارارچ میں کرسچن کمیونٹی ‘ خصوصی افراد ‘ خواجہ سراء اور دیگر افراد شرکت کر ینگے خان صاحب کی کال کا انتظا ر ہے وہ جب احتجاج کی کال دینگے اس پر لبیک کہیں گے ‘گذشتہ ر وز ایک تقریب کاانعقاد کیاگیاتھا جس میں معذور افراد نے شرکت کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرمین رابعہ بصری نے کہاکہ امپورٹیڈ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئی ہے اور عمران خان کے جلسوں سے خوفزدہ ہوگئی ہے اور انکی روز بروز مقبولیت کو دیکھ کو وفاقی حکومت گھبرا گئی ہے انہو ں نے کہاکہ عمران خان کیلئے جا ن بھی قربان کردینگے اور کسی بھی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور آ زادی مارچ کیلئے خان صاحب کی کال کا انتظارہے جب بھی وہ کال دینگے تو لاکھوںعوام کا سمندر اسلام آباد میں پڑائو ڈالیں گے ‘عوام کا اعتماد عمران خان پر ہے ۔ معذر افراد کے صدر شاکراللہ نے بھی ایم پی اے کو عمران خان کی کال پر آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اپنی جان قربان کرنے سے بھی د ریغ نہیں کرینگے اور معذرافراد مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے جبکہ اس موقع پر خواجہ سرائوںنے ممبر صوبائی اسمبلی کو یقین د لایاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ اور خان صاحب کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات