وزیر اعلی خیبر پختوا کاپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور کا دورہ ، لیب کا افتتاح کردیا

پیر 16 مئی 2022 21:20

وزیر اعلی خیبر پختوا کاپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور کا دورہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نیپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے پی جی ایم آئی میں نو قائم شدہ کلینیکل سکلز لیب کا افتتاح کردیا ۔یہ سٹیٹ آف دی آرٹ سکلز لیب 37 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی گئی ہے۔اس سکلز لیب میں تمام شعبوں بشمول میڈیسن، سرجری، گائنی وغیرہ میں ڈاکٹروں کی جدید تربیت کے لیے آلات نصب کیے گئے ہیں ،اس لیب کے قیام سے مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج معالجے کے بین الاقوامی معیار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :