سراج الحق کامتحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ

حماد عبید ابراہیم سلیم سے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی

پیر 16 مئی 2022 21:22

سراج الحق کامتحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم سے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے مرحوم رہنما کے لیے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔