جہلم، پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم گرفتار

پسٹل 30 بور معہ راونڈز ، 220 گرام چرس ، رقم وٹک مبلغ 270 روپے برآمد مقدمات درج

پیر 16 مئی 2022 21:24

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم یوسف مجید ولد عبدالمجید ساکن محلہ مہدی شاہ نزد فاطمہ مسجد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور ملزم کی مزید تلاشی لینے پر 220 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 270 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔