Live Updates

سابق وزیراعظم عمران خان( کل) کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پیر 16 مئی 2022 21:28

سابق وزیراعظم عمران خان( کل) کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان (کل)کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، وہ سپورٹس سٹیڈیم کوہاٹ میں عوامی اجتماع سے شام پانچ بجے خطاب کریں گے۔ضلع کوہاٹ‘ کرک اور ہنگو کے ایم این ایز شہریار آفریدی‘ شااہد خٹک اور ندیم خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ضیاء اللہ بنگش‘ ظہورشاکر اور شاہ فیصل نے عمران خان کے تاریخی جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں ‘ بینروں اور پوسٹروں سے سجالیا گیا ہے ۔ آج ہونے والے جلسہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی بھرپور شرکت کریں گے۔عمران خان کی آمد پر کوہاٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کردیئے گئے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ اس تاریخی جلسہ میں شرکت کے لئے کوہاٹ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کوہاٹ‘ کرک‘ ہنگو‘ اورکزئی اور کرم کے علاوہ دیگر جنوبی اضلاع سے بھی پی ٹی آئی کے کارکن پہنچیں گے اور اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات