پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی کی لپیٹ میں ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس گھٹ گیا

پیر 16 مئی 2022 22:09

پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی کی لپیٹ میں ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور42600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی1کھرب23ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے گھٹ کر70کھرب روپے رہ گیا۔

کاروباری مندی کی وجہ سی77.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،آئی ایم ایف کا سبسڈیز ختم کرنے پر دبا ،مہنگائی مزید بڑھنے کے خدشات اور سرمایہ کاری کے لئے کوئی بھی شعبہ موزوں نہ ہونے پر سرمائے کے انخلاکی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں آگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 819.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43486.46پوائنٹس سے گھٹ کر42667.32پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 329.05پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 16541.97پوائنٹس سے کم ہو کر1621.92پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29573.73پوائنٹس سے گھٹ کر29067.73پوائنٹس پرآگیا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب23ارب17کروڑ72لاکھ29ہزار223روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب99ارب93کروڑ6لاکھ4ہزار352روپے سے کم ہو کر70کھرب76ارب75کروڑ33لاکھ75ہزار 130روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8ارب روپے مالیت کے 25کروڑ4لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 6ارب روپے مالیت کے 20کروڑ81لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،263میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل1کروڑ81لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ80لاکھ ،سینر جیکو پاک 1کروڑ41لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ24لاکھ اور ورلڈ کا ل ٹیلی کام 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 34.00روپے کاا ضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر750.00روپے ہو گئی اسی طرح 52.89روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر964.89روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2000.00روپے ہو گئی اسی طرح 660.93روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت گھٹ کر10089.07روپے پر آ گئی ۔