Live Updates

آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ ہو سکتا ہے ‘ پروگریسو فلور ملز ایسوسی ایشن

محکمہ خوراک 50 لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرنے کے لئے فلور ملوں کی خریدی گئی گندم سرکاری گوداموں میں منتقل کر رہا ہے

پیر 16 مئی 2022 22:21

آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ ہو سکتا ہے ‘ پروگریسو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) فلور ملز مالکان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک گندم کی خریداری کا 50 لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرنے کے لئے فلور ملوں کی خریدی گئی گندم ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سرکاری گوداموں میں منتقل کر رہا ہے ،اس سال پنجاب کی فلور ملوں نے اب تک 6 سے 7لاکھ ٹن گندم خریدی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پنجاب حکومت کو عوام کو آٹے کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے سرکاری گوداموں سے جلد گندم ریلیز کرنی پڑے گی۔

پروگریسو فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروںمحمد خلیق ارشد اورماجد عبد اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ خوراک نے گندم کاخریداری کا ہدف 35لاکھ ٹن سے بڑھا کر50لاکھ ٹن کر دیا ہے محکمہ اب تک 45لاکھ گندم کی خریداری کر چکا ہے ۔ محکمہ خوراک اپنے خریداری ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے فلور ملز کی خریدی گئی گندم زبردستی حکومت کے گوداموں میں لے جارہا ہے جس کی وجہ سے فلور ملز کومہنگی گندم خریدنا پڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک فلور ملز کوگندم کے جو پرمٹ دے رہی ہے وہ بھی ایک مخصوص ضلع تک محدود ہیں۔ تمام فلور ملز کو ایک ضلع سے خریداری کی وجہ سے گندم کامہنگا ہونا ایک فطری عمل ہے ۔ عید الفطر سے پہلے جو گندم2350روپے فی من مل رہی تھی اب وہی گندم 2550روپے فی من ہو چکی ہے جس سے آٹے کے 20کلو کے تھیلے میں 100روپے اضافے کے امکانات ہو گئے ہیں۔ آٹے کے سستے ہونے کے لئے گندم کے سستی قیمت پر حصول کو ممکن بنایا جائے ۔

حکومت کو چاہیے کہ گندم کی خریداری بند کر دے تاکہ ملز مارکیٹ سے آزادانہ طور پر گندم خرید سکیں ۔ اس کے نتیجے میں ملز کے درمیان صحتمند مقابلے میں آٹے کے نرخ خود بخود اعتدال پر آ جائیں گے ۔ دوسری صورت میں محکمہ خوراک طے شدہ قیمت پر ملز کو ان کی ضرورت کے مطابق کا گندم کا اجرا کرے تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی آ سکے۔ وفاقی حکومت کیلئے ضروری ہے کہ اگست ،ستمبر میں ملکی ضرورت کے لئے گندم کے ذخائر کو چیک کرتے ہوئے تیس لاکھ ٹن گندم درآمد کرے
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :