سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف سرکاری اشتہارات میں مبینہ خورد برد ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پیر 16 مئی 2022 22:53

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف سرکاری اشتہارات میں مبینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف اضا گیلانی وغیرہ کے خلاف سرکاری اشتہارات میں مبینہ خورد برد ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔پیر کے روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج کے رخصت پر ہونےکے باعث سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیب نے یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواست پر نیب جواب جمع کرانا تھا،سابق وزیراعظم نے ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیلنج کر رکھا ہے، یوسف رضا گیلانی نے عدالت سے ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کر رکھی ہے،یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔