وزیرعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات

پیر 16 مئی 2022 22:55

وزیرعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان اور  آصف زرداری کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) وزیرعظم شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میںاتحادی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے اتحادیوں کو ساتھ لے کے چلوں گا ۔

بعد ازں وزیرعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی معاشی سیاسی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کو دورہ لندن، نواز شریف سے ملاقات میں ہوئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جبکہ آئندہ بھی ساتھ چلنے اور مشترکہ فیصلہ سازی پر اتفاق کیا گیا ۔۔