پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری

ایف سی بلوچستان پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی میں متحرک

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 مئی 2022 11:32

پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں ..
پیر کوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2022ء) ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبائی پھوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایف سی بلوچستان پیر کوہ، ڈیرہ بگٹی میں متحرک ہے ۔ ایف سی بلوچستان، ہیضے کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مددگار ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر باؤزر موجودہیں ۔ ہیضہ سے متاثرہ افراد کے لیے طبی کیمپ لگا دئیے گئے ۔ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکس بیماری سے متاثرہ افراد کا علاج کر رہے ہیں۔ میڈیکل لیب قائم، ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔