سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 1.6 فیصداضافہ

منگل 17 مئی 2022 12:52

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.51 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.6 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.41 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اپریل 2022 میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 707.2 ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اپریل میں 673.4 ملین ڈالرتھا۔اپریل میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر5.01 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :