مسافروں کا اعتماد بحال کرکے محکمہ ریلوے کو ترقی دی جا سکتی ہے،ڈی ایس ریلوے

منگل 17 مئی 2022 12:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان حماد حسن مرزا نے کہا ہے کہ افسران و ملازمین محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک رہیں،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے،مسافروں کا اعتماد بحال کرکے محکمہ ریلوے کو ترقی دی جا سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے نے مزید کہاکہ تمام افسران اپنے اپنے متعلقہ شعبہ جات کے تمام مسائل لازمی بتائیں تاکہ انہیں فوری طور پر حل کیا جاسکے جبکہ ریلوے اراضی واگزار کروانے اور ٹریس پاسنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کریک ڈاون بھی جاری رکھیں۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے تمام افسران سے ان کے شعبوں کو درپیش مسائل کے بارے میں سوالات پوچھے اور ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ افسران کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :