ملک میں ایل پی جی اورایل این جی کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

منگل 17 مئی 2022 12:57

ملک میں ایل پی جی اورایل این جی کی درآمدات میں  نمایاں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ملک میں ایل پی جی اورایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدپر557 ملین ڈالراورایل این کی درآمدپر3.706 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 40 فیصد اور83فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدپر398 ملین ڈالر اورایل این جی کی درآمدپر2.02 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپریل 2022 میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 43 ملین ڈالراورایل این کی درآمدات کاحجم 385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں بالترتیب 8 فیصدکم اور31 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اپریل میں ایل پی جی کی درآمدپر47 ملین ڈالراورایل این جی کی درآمدپر295 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 96 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 17.03 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.69 ارب ڈالرتھا۔\395

متعلقہ عنوان :