ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی سی لاہور

منگل 17 مئی 2022 13:17

ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈینگی وبا سے نمٹنے کے لیے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کاروائیاں تیز کر دی ہیں اس ضمن میں ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو تلف کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا ر ہی ہے ۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :