انجیلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی 12ویں سنچری جڑ دی

منگل 17 مئی 2022 13:21

انجیلو میتھیوز نے  بنگلہ دیش کےخلاف پہلے  ٹیسٹ میں کیریئر کی 12ویں سنچری ..
چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈرانجیلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر انجیلو میتھیوز نے پہلی اننگز میں میزبان بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے دنیش چندیمل کے ساتھ ملکر نہ صرف پانچویں وکٹ پر 183رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

34 سالہ انجیلو میتھیوز نے 397گیندوں کا سامنا کرتے ہوئےایک چھکے اور 19خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 199رنز بنائے۔ یہ انجیلو میتھیوز کے ٹیسٹ کیریئر کی 12ویں سنچری ہے۔ انجیلو میتھیوز کو 199کے انفرادی سکور پر نعیم حسن شکیب الحسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔انجیلو میتھیوز ایک رن کے فرق سے اپنی کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری کرنے سے محروم رہے۔

متعلقہ عنوان :