پوٹن کا جنگ پر اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، سابق روسی وزیراعظم

روسی صدر کو یہ احساس ہونا شروع ہو گیا ہے کہ وہ یہ جنگ ہار رہے ہیں، میخائل کاسیانوف کی گفتگو

منگل 17 مئی 2022 13:26

پوٹن کا جنگ پر اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، سابق روسی وزیراعظم
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء)سابق روسی وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کو یہ ادراک ہونے لگا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ہار رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میخائل کاسیانوف نے کہاکہ یوکرین کی جنگ سے ولادیمیر پوٹن کا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ روسی صدر کو ان کے جرنیلوں نے حالتِ جنگ کے بارے میں گمراہ کیا ہو اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ نہ کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ پوٹن نے نو مئی کویوم فتح پر، جو تقریر کی تھی، اس میں وہ طاقت کی بات نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ 'تھوڑے گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔کاسیانوف کا کہنا تھاکہ پوٹن کا ردعمل اور ان کی تقریر بالکل کمزور تھی۔ پوٹن کو یہ احساس ہونا شروع ہو گیا ہے کہ وہ یہ جنگ ہار رہے ہیں۔