بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم

معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیراعظم

منگل 17 مئی 2022 13:33

بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضروری درآمدات کیلئیفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیا کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن ائیر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے، اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔