فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی،سی ای او ہیلتھ

منگل 17 مئی 2022 13:48

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی،سی ای او ہیلتھ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی پازیٹو شرح صفرپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں صرف 1مریض رپورٹ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران311 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے310افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور1 کا پازیٹو آیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1103اور ایکٹو کیسز کی تعداد47 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ19کے4مریض داخل ہیں اسی طرح43کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔