شاہد آفریدی نے مجھے عاجزی اختیار کرنیکا کہا، نوین الحق کو لنکن پریمیئر لیگ کا واقعہ یاد آگیا

شاہد بھائی میرے سینئر، انہوں نے مجھے عاجز رہنے کو کہا کیونکہ اس طرح کی چیزیں ٹی وی پر برا اثر ڈالتی ہیں: افغان فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 مئی 2022 13:59

شاہد آفریدی نے مجھے عاجزی اختیار کرنیکا کہا، نوین الحق کو لنکن پریمیئر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2022ء ) سری لنکن پریمئیر لیگ 2020ء (ایل پی ایل) کے ایڈیشن میں افغانی باولر نوین الحق کو شاہد آفریدی نے غصے میں کہا کہ میدان میں عاجزی اختیار کرو۔ واضح رہے کہ دو سال قبل سری لنکن پریمئیر لیگ کے ایک میچ کے بعد ٹیموں کی جانب سے معانقہ کرنے کے دوران شاہد آفریدی نے نوین الحق کو غصے بھرے انداز میں کچھ کہا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

افغانستان کے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بالر نوین الحق نے اس واقعہ کو یاد کیا جب وہ اور پاکستان کے سابق کپتان 2020ء میں لنکا پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن کے دوران ایک گرما گرم بحث میں ملوث تھے۔ نوین نے کہا شاہد بھائی میرے سینئر ہیں۔ انہوں نے مجھے صرف زمین پر عاجز رہنے کو کہا کیونکہ اس طرح کی چیزیں ٹی وی پر برا اثر ڈالتی ہیں۔

(جاری ہے)

گال گلیڈی ایٹرز اور کینڈی ٹسکرز کے درمیان میچ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوین الحق اور محمد عامر کے درمیان میدان میں گرما گرم زبانی جھگڑے کے بعد آفریدی کی جانب سے افغانی بالر کو کچھ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کی جب لوگ اس نوجوان کو اپنے بزرگوں کا احترام کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پہلی بار نوین نے آفریدی کے ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف کیا۔