اسپائر کالج پتوکی کے نوجوان سٹوڈنٹ پرکثیر تعداد میں سٹوڈنٹس لڑکوں کا بیہمانہ تشدد

منگل 17 مئی 2022 14:05

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) اسپائر کالج پتوکی کے نوجوان سٹوڈنٹ پرکثیر تعداد میںسٹوڈنٹس لڑکوں کا ڈنڈوں،سوٹوں کے وار سے بیہمانہ تشدد- تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری نوجوان پر تشدد کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھانہ سٹی میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی متاثرہ نوجوان کا آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ گزشتہ روز ملزمان نے پتوکی ملتان روڈ پر چوہدری فارمیسی کے سامنے حسین خانوالہ کے رہائشی نوجوان سٹوڈنٹ نقیب پر ڈنڈوں، سوٹوں کے وار سر پر کئے جس سے نقیب زمین پر گر گیا نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پانچ روز گزر گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی متاثرہ نوجوان کا ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی ، آئی جی پنجاب رائو سردار علی خاں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔