فیصل آباد،کروڑوں کی جائیداد کی منتقلی کے فراڈکیس میں ملوث گرفتارنائب تحصیلدار کا مقامی عدالت سے تین روز جسمانی ریمانڈ حاصل

منگل 17 مئی 2022 14:10

فیصل آباد،کروڑوں کی جائیداد کی منتقلی کے فراڈکیس میں ملوث گرفتارنائب ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کروڑوں روپے کی جائیداد کی منتقلی کے فراڈکیس میں ملوث گرفتار، نائب تحصیلدار کا مقامی عدالت سے تین روز جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا, بیوروکریسی کے اعلی افسران اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات ملزم کو بچانے کے لیے سرگرم ملزمان سرکاری اراضی کو زرعی زمین ظاہر کر کے الاٹمنٹ کرنے سمیت دیگر درجنوں مقدمات میں بھی ملوث پائے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق 219 رب کو کیا نوالہ کے رہائشی نور اکبر نے سرکل اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پٹواری غلام مصطفی اور نائب تحصیلدار راجہ ارشاد نے کو کیا نوالہ میں واقع اسکی 9کنال کے قریب قیمتی اراضی کی جعلی فردجمعبندی جاری کر کے اسی ملکیتی زمین و دیگر افراد کے نام جعل سازی سے رجسٹری کروادی جس پراینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کر نائب تحصیلدار راجہ ارشاد احمد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی بعدازاں پولیس گذشتہ روز ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، نائب تحصیلدار سٹی راجہ ارشادا حمد سرکاری اراضی کو زرعی زمین ظاہر کر کے الاٹمنٹ کرنے اور دیگر درجنوں مقدمات بھی ملوث پائے گئے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم پر کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے اور غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے کے بھی الزامات عائد ہے جبکہ بیوروکریٹ کے علاوہ بیوروکریسی کے اعلی افسران اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات ملزم کو بچانے کے لیے سرگرم ہیں اس سلسلہ میں بعض اہم سابق بیوروکریٹ جن کے سا تھ نائب تحصیلدار راجہ ارشاد احمد نے ملازمت کا حصہ گزارا ہے وہ بھی انہیں بے گناہ قرار دینے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں