کوئٹہ ،ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے

منگل 17 مئی 2022 15:28

کوئٹہ ،ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت ڈیگاری کراس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد محمد جیلانی ،محمد آصف اورامجدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔