نارنگ منڈی ‘سفاک باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے اور بیٹی کو زخمی کر دیا

منگل 17 مئی 2022 16:49

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ چک دھیدو میں سفاک باپ قربان علی نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی گیارہ سالہ بیٹے حسن علی اور بائیس سالہ بیٹی رمشا کو شدید زخمی کر دیا اور ساتھیوں سمیت اسلحہ لہراتے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم قربان علی نے دوسال قبل دوسری شادی کر لی اور پہلی بیوی شازیہ بی بی کو طلاق دے دی جس نے فیملی کورٹ سے خرچہ کی ڈگری حاصل کر لی لیکن سابقہ خاوند عدالتی حکم کے باوجود خرچہ دینے سے انکاری تھا جس پر سابقہ بیوی اس کے مکان میں علیحدہ رہتی تھی ،ملزم قربان علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علی الصبح زبردستی گھر میں گھس گیا اور اسلحہ کے زور پر مکان خالی کروانے کی کوشش کی اورملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی ۔

سابقہ بیوی کہتی رہی کہ عدالتی فیصلہ کی رو سے خرچہ ادا کرو ہم مکان خالی کرکے چلے جائیں گے ۔ملزمان نے ایک نہ سنی اور طیش میں کر گھر میں خون کی ہولی کھیلی نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔