طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

منگل 17 مئی 2022 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) عامر پبلک ہائی سکول‘ بڑے میاں درس‘ مدنی کالونی‘ مغلپورہ‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور واپڈا ٹائون پبلک ہائی سکول‘ J-1 بلاک‘ واپڈا ٹائون‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول‘ شاد باغ‘ لاہور‘ ماڈرن سکول‘ سمن آباد‘ لاہورحفیظ گرائمر سکول‘ سلامت پورہ‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہوراور ایروپا سکول سسٹم‘پلی سٹاپ‘ گرین ٹائون‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد288تھی۔