آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

محسن بٹ کو عہدہ دیئے جانے کا امکان ،کراچی پولیس چیف بھی تبدیل ہوں گے

منگل 17 مئی 2022 16:59

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو تبدیل کر کے محسن بٹ کو عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک کے بعد ایک دھماکوں نے سندھ حکومت کو بڑے فیصلے کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو تبدیل کیا جارہا ہے، ان کی جگہ محسن بٹ نئے آئی جی سندھ ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف کے عہدے پر بھی تبدیلی متوقع ہے۔ موجودہ کراچی پولیس چیف آئی جی بلوچستان ہوں گے۔