کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

منگل 17 مئی 2022 16:59

کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) کراچی کے علاقے کھارادر میں میمن مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد کمرشل تھا، جس میں بال بیئرنگز بھی استعمال کیے گئے۔بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جبکہ تخریب کاری کا طریقہ کار صدر دھماکے والا ہی تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار گزرتے ہیں ، جس کے بعد دھماکہ ہوتا ہے اور مارکیٹ میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔