کراچی ، شہری نے لوٹنے کے بعد جانے والے دو مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

منگل 17 مئی 2022 17:04

کراچی ، شہری نے لوٹنے کے بعد جانے والے دو مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کر کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) قیوم آباد کے علاقے میں شہری کی فائرنگ سے لوٹنے کے بعد جانے والے دو مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دودھ کا تاجر ارسلان اپنے دوست کو لینے اقرا یونیورسٹی کے قریب آیا، وہ دوست کو گاڑی میں بٹھا کر جا رہا تھا کہ ڈکیت لوٹنے کے لیئے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دونوں سے لوٹ مار کی اور جب جا رہے تھے تو ارسلان نے ان پر فائر کیئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک زخمی نے جناح اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک ملزم کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کی شناخت نہ ہوسکی۔ملزمان سے ایک پستول ایک بغیر چیچس نمبر کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہے۔ مدعی ارسلان کے پاس لائسنس والا نائن ایم ایم پستول ہے۔