کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

منگل 17 مئی 2022 17:25

کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہرِ کراچی میں ایک ہی ماہ میں ایک کے بعد دوسرے واقعے کا رونما ہونا انتہائی تشویش ناک ہے، اس طرح کے عمل سے کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ دھماکے میں قیمتی جان کے نقصان پر دکھ اورافسوس ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے دھماکے میں جاں بحق خاتون اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔