آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسپین کے اعزازی قونصل خانے کے مشترکہ تعاون سے اسپین کے مخصوص ثقافتی رقص ”فلیمنکو“ کا شاندار انعقاد

آرٹس کونسل کراچی ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بہترین جگہ ہے، آرٹس کونسل کے ساتھ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا ، اسپین کے سفیر Manuel Durán Giménez - Rico

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 مئی 2022 17:19

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسپین کے اعزازی قونصل خانے کے مشترکہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2022ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسپین کے اعزازی قونصل خانے کے مشترکہ تعاون سے اسپین کے مخصوص ثقافتی رقص"فلیمنکو" کا شاندار انعقاد اے سی آڈیٹوریم I میں کیاگیا ، کانسرٹ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اراکین گورننگ باڈی، اسپین کے سفیر،نائب سفیر اور اعزازی قونصل جنرل آف اسپین سمیت مختلف سماجی شخصیات نے ڈانس کانسرٹ میں شرکت کی، اسپین کے سفیر Manuel Durán Giménez-Ricoنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلیمنکو برسوں پرانا ایک آرٹ ہے اور ہمارا ثقافتی رقص بھی رہا ہے، امید ہے کہ آپ سب ہمارا ثقافتی رقص بہت انجوائے کریں گے اور یہ شو دیکھ کر آپ ضرور اسپین جانا چاہیں گے، انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یہ ہمارا پہلا ایونٹ ہے، آرٹس کونسل کراچی ایسے ثقافتی پروگرام کے لیے بہترین جگہ ہے، امید ہے کہ ہمارے مابین یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا،اسپین کے ثقافتی رقص فلیمنکو کے ماہر ڈانسرز Compania Choni اور Victor Bravo کے شاندار رقص نے شرکاءسے بھرپور داد سمیٹی، جبکہ فلیمنکو ڈانس کانسرٹ میں اسپینش موسیقاروں David Bastidas اور Juan Manuel نے اپنے زبردست فن کا اظہار کیا اور شرکاءاسپینش موسیقاروں اور گلوکاروں کی گائیکی سے خوب محظوظ ہوئے، واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ایسا ادارہ ہے جو پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات کرتا رہتا ہے بلکہ پاکستان میں مقیم دیگر غیر ملکی قونصل خانوں کے ساتھ اشتراک کرکے غیر ملکی ثقافت کی ترویج کیلئے بھی پیش پیش رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :