Live Updates

سندھ میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ

جب سے نااہلوں کی حکومت پاکستان میں آئی ہر طرف مایوسی ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ

منگل 17 مئی 2022 18:15

سندھ میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے گزشتہ ڈیڑہ ماہ کے دوران کراچی میں تیسرا دھماکہ ہوا گزشتہ شب کراچی میں دھماکے کے افسوسناک مناظر دیکھے گئے جب سے نااہلوں کی حکومت پاکستان میں آئی ہر طرف مایوسی ہے چھائی ہوئی ہے مراد علی شاہ نے ساری پولیس سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لگا دی گئی ہیخواجہ وینٹیلیٹر بھی آپ کے اتحادی ہیں تھوڑی شرم و حیا ان سے مانگ لیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سندھ کو حقیقی آزادی مارچ میں حصہ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے سندھ کے عوام تو آزادی مارچ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیگا اور بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے جھوٹے کیسز سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے پر دو جھوٹے کیسز بنائے گئے اس قبل بھی کئی جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے نہ پہلے ڈرا تھا نہ اب ڈروں کا چوروں، لٹیروں ملک دشمنوں کو ڈٹ کا مقابلہ کروں گا۔

وقت تبدیلی ہونے والا افسران ان چوروں کی غلامی کرنا چھوڑ دیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اپیکس کمیٹی میں جو کرمنلز افراد کی لسٹیں دی گئیں مراد علی شاہ اسے پبلک کریں کیوں نہیں کرتی سارے کرمنل مراد علی شاہ آپ لوگوں کے ہیں، ان کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی بہت جلد سارے لسٹیں ہم پبلک کرنے جارہے ہیں پوری دنیا کو بتائیں گے کس کونسا کرمنل کس کے کہنے پر کام کرتا رہا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا امپورٹڈ حکومت نے اپنی مسلسل ناکامی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں کرائم منسٹر شوباز شریف قوم سے معافی مانگیں کیوں کہ انہوں نے ایک سازش کے تحت ملک کی پروان چڑھتی ہوئی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عظیم قوم اپنے عظیم لیڈر کو یاد کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات