Live Updates

اہم سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے ملک ثاقب محمود ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 مئی 2022 17:39

اہم سیاسی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملک ثاقب محمود نے ملاقات کی، اس موقع پر وائس چئرمین شاہ محمود قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

ملک ثاقب محمود اور ساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154 سے ہے۔اس سے قبل فیصل آباد سے وکلاء کے ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شمولیت اختیار کرنے والے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری بھی موجود تھے ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی ، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر ،فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان وفد میں شامل تھے ۔ سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔وفد نے چیئرمین تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

عمران خان نے کہاکہ منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے۔ عمران خان نے کاہکہ آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کی منزل تک رسائی ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ، قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں، شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات