Live Updates

اس کا بات حامی رہا ہوں کہ نوازشریف کو پاکستان آکر سیاست کرنی چاہیے

نوازشریف سے کوئی پاکستانیت نہیں چھین سکتا، نوازشریف سمیت ان کے پورے خاندان نے جیل کاٹی، عمران خان کونسا فرشتہ ہے کہ اس کے ساتھ رعایت برتی جائے۔ سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان کا بی بی سی کو انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2022 17:56

اس کا بات حامی رہا ہوں کہ نوازشریف کو پاکستان آکر سیاست کرنی چاہیے
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2022ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس کا بات حامی رہا ہوں کہ نوازشریف کو پاکستان آکر سیاست کرنی چاہیے، نوازشریف سے کوئی پاکستانیت نہیں چھین سکتا، نوازشریف سمیت ان کے پورے خاندان نے جیل کاٹی، عمران خان کونسا فرشتہ ہے کہ اس کے ساتھ رعایت برتی جائے۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نوازشریف سے ان کی پاکستانیت نہیں چھین سکتا، ذوالفقارعلی بھٹو کو کوئی رعایت نہیں دی گئی، نوازشریف نے جیل کاٹی، ان کے پورے خاندان کو جیل میں ڈال دیا گیا، عمران خان کونسا فرشتہ ہے کہ اس کے ساتھ رعایت برتی جائے، آئین اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اس بات کا حامی رہا ہوں کہ نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے اور سیاست میں پاکستان میں آکر کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سازش کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا، عمران خان جو چورن بیچنا چاہتے ہیں اس کی حقیقت جب عوام پر آشکار ہوجائے گی تو زیادہ دیر تک کسی مارکیٹ میں فروخت نہیں ہوسکےگا۔ انہوں نے  کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ جلسوں میں زیربحث نہیں آنا چاہیے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سویلین اداروں میں تقسیم کا ازالہ ممکن ہے لیکن دفاعی اداروں میں تقسیم کی قیمت پورا ملک ادا کرتا ہے۔

سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بچپن میں پہاڑوں پر بکریاں چرائیں ، بچپن میں فارغ ہوتا تھا تو کھیلتے کودتے تھے ،ہم لوگ بھی کھلاڑی تھے ،میرے والد راولپنڈی میں تانگہ پر بیٹھ کر اسمبلی کے اجلاس میں جایا کرتے تھے ، اونٹ اور رکشے پر بھی سفر کیا ہے ، اونٹ کی سواری مزے دار ہے ،ورارثت کی سیاست کا لفظ یورپ کا پیدا کردہ ہے اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ،سب سے اچھا مطالعہ کا وقت جیل میںملتا ہے جس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھایا ، جیل پسند کر نے کی خواہش ٹھیک نہیں،آزمائش کی طلب نہیں کرنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات