Live Updates

منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے ملک ثاقب محمود کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

منگل 17 مئی 2022 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے نو جوان رہنما نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما ملک ثاقب محمود مہے نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔ انہوںنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار ے ہوئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا ۔ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154 ملتان سے ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات