Live Updates

عمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکے

عمران خان کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا، رپورٹ

منگل 17 مئی 2022 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فونز گم ہونے کے شہباز گل کے دعوے پر سیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ اورائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نوٹس لے لیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ سے روانگی تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مبینہ گمشدہ موبائل فونز کی چوری سے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔

عمران خان نے خصوصی طیارے پر سیالکوٹ لینڈنگ کی تھی اور ان کے ہمراہ طیارے میں شہبازگل، شاہ محمود قریشی اورجہاز کا عملہ سوار تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر شفقت محمود نے ریسیو کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزشہبازگل نے عمران خان کے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 2 موبائل فون چوری ہونے کا ٹوئٹ کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات