کالاشاہ کاکو،بیوی نے مبینہ طورپر خاوند کو پھانسی دیکر قتل کردیا

واقعہ کو طبعی موت قرار دینے کی کوشش اہل محلہ نے ناکام بنادی

منگل 17 مئی 2022 22:58

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) بیوی نے مبینہ طورپر خاوند کو پھانسی دیکر قتل کردیا، واقعہ کو طبعی موت قرار دینے کی کوشش اہل محلہ نے ناکام بنادی، پولیس رپورٹ کے بغیر نعش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔ بتایا گیاہے کہ اتحاد کیمیکلز کالاشاہ کاکو کا پلانٹ آپریٹر صفدر علی نواحی آبادی راوی ریان میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز علی الصبح مزدور صفدر علی کی بیوی نے اہل محلہ کو بتایا کہ شوگر لیول کم ہونے کے سبب اسکے شوہرکی موت واقع ہوگئی ہے ۔ جب نعش کو آبائی شہر نواب شاہ سندھ روانہ کرنے کیلئے ایمبولینس میں ڈالا گیا تو گردن پر پھندے اور خون کے نشان دیکھ کر اہلیہ سے پوچھا گیا تو اسکے کہا کہ گھریلو جھگڑے کے بعد اسکے خاوند نے رات کے کسی پہر پھندا لیکر خود کشی کرلی تھی۔ نواب شاہ میں مقیم مقتول کے بھائیوں کے کہنے پر میت کو بغیر پولیس کارروائی اہلیہ سمیت نواب شاہ روانہ کردیا گیا ہے