کوئٹہ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ و بی این پی کے قائدین کا سعید بلوچ کے قاتلوں کی گرفتار ناہونے پر احتجاج کرنے کا اعلان

منگل 17 مئی 2022 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ و بی این پی کے قائدین نے سعید بلوچ کے قاتلوں کی گرفتار ناہونے پر احتجاج کی کرنے کا اعلان کردی ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی ہی9 مئی کو بی این پی کے رکن سعید بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیاآج واقعہ کو کئی دن گز گئے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکا سعید بلوچ کے قتل کیس میں ایک فیصد بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اربوں روپے امن و امان کیلئے بجٹ رکھاجاتاہے لیکن دن دھاڑے لوگوں کو قتل کیا جارہاہے دن دھاڑے ملزمان فرار ہوتے ہیں سیکورٹی فورسز کہاں ہے صحبت پور سے بی این پی کے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار کو قتل کیا گیا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا رہنما بی این پی و وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغاحسن نے کہا کہ بی این پی کے کارکنان کے قتل اور ملزمان کی عمدم گرفتاری کو ہم کیا سمجھے بی این کے کے سامنے اقتدار اہمیت کا حامل نہیں آغا حسن بلوچ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے آئی جی بلوچستان کو وفاقی وزیر کی حیثت سے کہتاہوں کہ آپ جلد ازجلد سعید بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کری