Live Updates

کوئٹہ، پاکستان اور اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کی مٹانے کی درپے ہیں،رہنماجمعیت علمائے اسلام بلوچستان

منگل 17 مئی 2022 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شروی جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا قاضی منیب الرحمن مولانا عطا الرحمن شاہ مولانا مفتی محمد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کی مٹانے کی درپے ہیں جمعیت علما اسلام پاکستان کی سالمیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جمعیت علما اسلام پاکستان کی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عمران نیازی کی احتجاج پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش ہے عمران دنیا بھر میں پاکستان کو کمزور کرنے کی درپے ہیں اس پر تاحیات پایپندی لگائیں جائے ا ن خیالات اظہار انہوں وڈ ھ میں مدرسہ دارالقران کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن طاقتوں سے مولویوں کی اسلامی سیاست ہضم نہیں ہو رہا ہے تبدیلی کی نام پر ملک وقوم کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خور ٹولہ ثابت ہو گیا انہوں نے کہا کہ اقتدار جانے کی بعد عمران نیازی اور انکی ٹیم کا احتجاج کی اڑا میں ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت قابل گرفت عمل ہیں ریاست کیخلاف زبان درازی کرنے والے عناصر کو لگام دیا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اور علما کرام نے ہمیشہ ہر دور میں اپنے اکابرین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کرتے رہیں گے دینی مدارس اسلام کے عظیم چھانیاں ہے جمعیت علما اسلام علما کرام پاکستان کی محافظ ہے انہوں نے کہاکہ علما اسلام اور علما دیوبند نے ہمیشہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جنگ لڑی ہے جمعیت علما اسلام پاکستان اور اسلام کی بقا اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی مدارس ومساجد پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک پڑھنے والے عظیم کتاب ہے قرآن پاک پڑھنے والے دنیا اور آخرت میں سرخروئی ہو ینگے قیامت کی دنیا قرآن پاک سے بڑ کر کوئی سفارش کرنے والا نہیں ہو گا امت مسلمہ نے قرآن پاک کو جوڑ کر آج مختلف مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سے روگردانی کے باعث عالم اسلام آج مختلف مشکلات سے دوچار ہیں قرآن پاک دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن کتاب ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات