لاہور ، خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس

منگل 17 مئی 2022 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمز ہ شہبازکی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحت کی 2021-22کی ترقیاتی سکیموں اور2022-23کی نئی سکیموں کاجائزہ لیاگیا۔

متعلقہ افسران نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال،ڈیرہ غازی خان،ملتان اورسیالکوٹ میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن،نشترٹو،ٹیچنگ ہسپتال شیخ زیدرحیم یارخان،انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان،گجرانوالہ،ساہیوال اور ڈی خان کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ودیگر ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کااظہارخیال۔اجلاس کے دوران صحت کی تمام جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کاتفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔صحت کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق عام آدمی کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔پنجاب میں صحت کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے تازہ پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا۔پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا