جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کا بلدیاتی انتخابات پر اپنے تحفظات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا

منگل 17 مئی 2022 23:21

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات پر اپنے تحفظات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ودھرنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن کو غیرجانبدرانہ انداز سے منعقد کیاجائے بدترین احتجاج کیاجائے گا شٹر ڈان ہڑتال،کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش اوردیگر سخت احتجاج کیاجائے گا ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام تحصیل چمن امیر مولانا روزی خان،جمعیت علما اسلام کے صوبائی مالیات سیکرٹری حاجی غوث اللہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر عطا اللہ اچکزئی،عبدالوارث جانثار،قاری سلیم نے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت ضلع چمن میں بلدیاتی انتخابات کامرحلہ جاری ہے جبکہ ضلع چمن میں ابھی تک ڈی آر او اور آر اوز کی جانب سے فہرستیں آویزاں نہیں کیاگیاہے جوکہ قابل مذمت ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہے تھاکہ فہرستیں 15مئی تک آویزاں کی جاتی اور تمام سیاسی پارٹیوں کو لسٹ دیاجاتامگر تاحال الیکشن پلان کسی بھی سیاسی پارٹی کو نہیں دیاگیاہے جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری طورپر ہمارے خدشات دور کئے جائیں اور صوبائی الیکشن کمیشن فی الفور اپنا کردار اداکریں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے خدشات کو دور کریں اس سے پہلے جمعیت علما اسلام بلوچستان عوامی پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کاانعقاد کیاگیا جوبوغرہ روڈ چمن سے شروع ہوکرشہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنامیں تبدیل ہوئی احتجاجی دھرنے کے شرکا نے شدید نعرہ بازی کی ڈی آر او اور آراوز کی تبادلہ کا مطالبہ کیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزیدکہاکہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم شٹر ڈان ہڑتال،پہیہ جام ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائد ہو گی۔