حکومت پنجاب کی ہدایت ، ڈویزن بھر میں گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری

ڈویڑن میں 133 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 روز میں 10374 چھاپے مارے،30 لاکھ روپے جرمانہ، 23 مقدمات درج، 94 افراد گرفتار کئے گئے،کمشنرملتان حکومت پنجاب کی مصنوعی مہنگاء مافیا کی سرکوبی کے واضح احکامات ہیں، ڈویڑن میں 158 میرج ہالز کو چیک کیا گیا۔1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آء آر درج کی گئیں،ڈاکٹر ارشار

منگل 17 مئی 2022 23:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویزن بھر میں گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں، میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ ڈویڑن میں 133 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15 روز میں 10374 چھاپے مارے،30 لاکھ روپے جرمانہ، 23 مقدمات درج، 94 افراد گرفتار کئے گئے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری نرخ پر دستیابی کیلئے 468 چھاپے مارے گئے،27 خلاف ورزیوں پر 63 ہزار جرمانہ, 3 گرانفروش گرفتار کئے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مصنوعی مہنگاء مافیا کی سرکوبی کے واضح احکامات ہیں، ڈویڑن میں 158 میرج ہالز کو چیک کیا گیا،1لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آء آر درج کی گئیں،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1میرج ہال کو سربمہر,1شخص گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ خلاف ورزی ون ڈش، وقت کی پابندی کیخلاف پاء گئیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میرج ہالز انتظامیہ اور شہری حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کریں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔