Live Updates

حکومت نے ساڑھی7 کروڑ میں وزیراعظم ہاس کا سوئمنگ پول مرمت کروایا، عمران اسماعیل کا دعویٰ

منگل 17 مئی 2022 23:25

حکومت نے ساڑھی7 کروڑ میں وزیراعظم ہاس کا سوئمنگ پول مرمت کروایا، عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم ہائوس میں سوئمنگ پول کی مرمت پر شاہانہ خرچ سے متعلق ویڈیو شیئر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز کی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے ابھی ایک مہینہ نہیں ہوا اور ساڑھی7 کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاس کا سوئمنگ پول مرمت کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہاکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور معیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو اضطراب میں مبتلاکرکیامپورٹڈ حکومت بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پرعیاشیاں کررہے ہیں۔اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹیڈ حکومت کا کام نہیں ہے ، ڈالر 200 تک پہنچ گیا ہے جب کہ اسٹاک ایکسچنج کریش کر رہا ہے اور بے یقینی کی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے ، یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کر دے گی-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات