سجن یونین سی بی اے کے صدر سید ذوالفقار شاہ کی وفد کے ہمراہ میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی سے ملاقات

منگل 17 مئی 2022 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے وفد کے ہمراہ میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی سید افضل زیدی سے افسران فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو، سینئر ڈائریکٹر HRM امتیاز ابڑو سے اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، سینیارٹی پر پروموشن، فوتگی کوٹے واجبات کی ادائیگی، فائر فائٹرز کے اوورٹائم سمیت اہم بنیادی مسائل پر میٹنگ کی۔

اس موقع پر وفد میں محمد نذیر، محمد صفدر، اشرف اعوان، کیپٹن شبیر جدون، شاہد قادری، محمد واجد اور دیگر ہمراہ تھے۔ میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی نے کہا ہے کہ ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ کسی ملازم کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنانشل ایڈوائزر اور سینئر ڈائریکٹر HRM کے موقع پر مسائل حل کرنے کی ہدایت دے دی۔

اس موقع پر انہیں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے 23 مئی سے واجبات کی ادائیگی اور پنشنرز کے 2019، 2020 کے ماہانہ پنشن میں اضافے کی ادائیگی کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا اور واجبات کی ادائیگی اور پنشن میں اضافے پر زور دیا۔ میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے اس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے البتہ اس سلسلے میں حکومت سندھ سے معاملات حل کے قریب ہیں جلد ملازمین خوشخبری سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :